رواں ماہ کے دوران سعودی عرب میں تیل کی ریکارڈ ایک کروڑ 12 لاکھ بیرل پیدوار

67

نیویارک۔ 27 نومبر (اے پی پی) رواں ماہ کے دوران سعودی عرب میں تیل کی ریکارڈ پیدوار ہوئی۔ بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق نومبر کے دوران سعودی عرب میں تیل کی پیدوارا نے سابقہ ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔ نومبر کے دوران سعودی عرب کی یومیہ تیل کی پیداوار ایک کروڑ 12 لاکھ بیرل تک پہنچ گئی ہے۔ پچھلے ماہ اکتوبر سعودی عرب کی تیل کی یومیہ پیدا وار ایک کروڑ 8 لاکھ بیرل تھی جب کہ نومبر میں 11 ملین کی حد عبور کرگئی ۔ 6 دسمبرکو ہونے والے ”اوپک“ کے اجلاس میں سعودی عرب تیل کی پیدوار کم کرنے کی تجویز پیش کرے گا۔