- Advertisement -
اسلام آباد۔17اپریل (اے پی پی):چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے پیپلز پارٹی میڈیا کوآرڈینیٹر حافظ نعیم راجہ کے گھر جا کر ان کے والد کے انتقال پر ان سے تعزیت کی۔ انہوں نے حافظ نعیم راجہ کے والد پیپلز پارٹی کھاریاں کے رہنما چیئرمین راجہ اللہ دتہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ
والد کا بچھڑ جانا ناقابل برداشت صدمہ ہے ،والدین رب کی بڑی نعمت ہیں ،تمام پارٹی آپ کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ پاک مرحوم کو جنت میں اعلیٰ مقام اور سوگواران کو دکھ برداشت کرنے کی ہمت اور صبر دے۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=583727
- Advertisement -