روزنامہ جنگ کے نیوز ڈیسک نے پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کے منحرف ہونے کی جعلی خبر گھڑی ہے ۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کا ٹویٹ

147
نون لیگ کے تین ایسے لیڈرز عمران خان کی پریس کانفرنس کا جواب دے رہے ہیں جو خود میر جعفر کے راستے پر ہیں،چوہدری فواد حسین

اسلام آباد۔13مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ روزنامہ جنگ کے نیوز ڈیسک نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ارکان اسمبلی کے منحرف ہونے کی جعلی خبر گھڑی ہے۔

اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ‏جنگ اخبار نے خبر دی کہ تحریک انصاف کے 33 اراکین منحرف ہو گئے،ان میں سردار نصراللہ دریشک اور ریاض فتیانہ کے نام بھی شامل تھے،

ان اراکین نے رپورٹر سے وضاحت چاہی تو پتہ چلا کہ پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کی فہرست والی فیک نیوز اس نے فائل نہیں کی بلکہ یہ ڈیسک پر تیار ہوئی۔