نیویارک ۔ 10 اپریل (اے پی پی) مصر کو روسی ایس یو ۔35 لڑاکا طیارے خریدنے پر امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ کی پابندی کا سامنا کرنا پڑے گا. یہ بات امریکا کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے امریکی کانگریسکی کمیٹی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ پومپو نے سینیٹ کمیٹی آن ایپروپریئشن کے روبرو بیان میںکہا کہ ہم نے واضح کر دیا ہے کہ سسٹم خریدے جانے پر پابندی لگائی جائے گی۔ ہمیں ان سے یقین دہانی ملی ہے کہ وہ اس کو سمجھتے ہیں اور مجھے پوری امید ہے کہ وہ اس کے حصول کے ساتھ آگے نہیں بڑھنے کا فیصلہ کریں گے۔