روسی وزیر خارجہ سے یوکرین اور شامی شہر حلب کےحوالے سے گفتگو ہوئی، جان کیری

123

لیما ۔ 18 نومبر (اے پی پی) امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنے روسی ہم منصب کے ساتھ یوکرین اور شامی شہر حلب سے متعلق تمام پہلووں پر بات چیت کی۔ پیرو کے دارالحکومت لیما میں دونوں وزرائے خارجہ کی ملاقات کے بعد کیری اور لاوروف نے صحافیوں کے ساتھ گفتگو بھی کی۔ دوسری جانب روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اس کی تردید کی ہے کہ رواں ہفتے کے دوران حلب پر روسی جنگی طیاروں نے کوئی حملے کیے ہیں۔ اس موقع پر لاوروف نے ماسکو اور تہران کے درمیان جوہری معاملات کے مستقبل پر بات کرنے سے گریز کیا۔ دونوں وزرائے خارجہ کی ایشیا پیسیفک اکنامک سمٹ کے موقع پر ملاقات ہوئی۔