ماسکو ۔ 17 اگست (اے پی پی) روسی انویسٹمنٹ فنڈ کے ڈائریکٹر جنرل کیرل دیمترت نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور روس نے کورونا ویکسین کے کلینیکل ٹرائلز سے متعلق اصولی معاہدہ کیا ہے جبکہ امارات سے بھی اس حوالے سے بات طے پاگئی ہے۔روسی خبررساں ادارے کے مطابق سربراہ انویسٹمنٹ فنڈ نے کہا کہ روسی ماہرین سعودی عرب کی ادویہ ساز کمپنی کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں، کلینکل ٹرائلز کے پہلے اور دوسرے مرحلوں کے تجربات کے حوالے سے معلومات شیئر کی ہیں۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ سعودی عرب ویکسین کو ڈیویلپ کرنے میں روس کا مضبوط سٹریٹجک شریک بن جائے گا۔ یاد رہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے گزشتہ ہفتے پوری دنیا کو اپنے یہاں کورونا ویکسین کے اندراج کی خوشخبری سنائی تھی۔