26.6 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںروس افغانستان بزنس فورم روس کے شہر قازان میں آئندہ ماہ منعقد...

روس افغانستان بزنس فورم روس کے شہر قازان میں آئندہ ماہ منعقد ہوگا

- Advertisement -

ماسکو۔18اپریل (اے پی پی):روس افغانستان بزنس فورم روس کے شہر قازان میں آئندہ ماہ کے وسط میں منعقد ہوگا جس میں روسی وفد کی قیادت نائب وزیر اعظم الیکسی اوورچک کریں گے۔ تاس کے مطابق روسی وزیر خارجہ کے مشیر اور افغانستان کے لئے روسی صدر کے خصوصی ایلچی ضمیر کابلوف نے کہا کہ روس کے شہر قازان میں مئی میں قازان فورم کی تقریب کے موقع پر روس۔افغانستان فورم منعقد ہوگا۔انہوں نے کہا کہ روس کی سپریم کورٹ کی جانب سے طالبان پر پابندی کو معطل کرنے کے اقدام نے افغانستان کے نئے حکام کے ساتھ سیاسی، اقتصادی اور دیگر سرکاری تعلقات کے فروغ میں ایک بڑی قانونی رکاوٹ کو دور کر دیا۔

ضمیر کابلوف نے سولوویو لائیو ٹی وی چینل کو بتایا کہ ہم یہیں نہیں رکیں گے کیونکہ اس سمت میں مزید قدم اٹھانے کی ضرورت ہے۔ تاہم اس وقت تفصیلات بارے بات کرنا قبل از وقت ہو گا۔روسی عہدیدار نے کہا کہ جو بات اعتماد کے ساتھ کہی جا سکتی ہے وہ یہ ہے کہ مئی کے وسط میں قازان میں قازان فورم کے موقع پر ایک بڑا روس۔افغانستان بزنس فورم منعقد ہوگا۔

- Advertisement -

ہمارے وفد کی قیادت نائب وزیر اعظم الیکسی اوورچک کریں گے، اور افغانستان کی نمائندگی اعلیٰ حکومتی اور کاروباری سطح پر کی جائے گی ۔واضح رہے کہ روس کی سپریم کورٹ نے پراسیکیوٹر جنرل کی جانب سے روس کے اندر طالبان پر پابندی کو معطل کرنے کی درخواست کو برقرار رکھا تھا۔یہ فیصلہ فوری طور پر نافذ العمل ہو چکا ہے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=584010

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں