روس انسانی امداد فراہم کرنے کے لئے ہمیشہ تیار ہے ، پیوٹن

67
صدر پیوٹن

ماسکو۔27دسمبر (اے پی پی):روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ روس دوسرے ممالک کو انسانی امداد فراہم کرنے کے لئے ہر وقت تیار ہے۔پیوٹن نے ہنگامی ریسکیورز ڈے کے موقع پر کہا ’’نگورنو کاراباخ کے باشندوں کو انسانی امداد فراہم کرنا ایک مشکل کام تھا۔ گذشتہ 30 برسوں میں وزارت ہنگامی خدمات نے بیرون ملک 500 سے زیادہ انسانیت پر مبنی مہمات چلائی ہیں ، لیکن میں اس کو سب سے اہم سمجھتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ روس کو ان اہلکاروں پر فخر ہے ، جنہوں نے مستقل طور پر اپنی ذمہ داریاں نبھاتے آئے ہیں ۔ پیوٹن نے کہا ، پوری دنیا جانتی ہے کہ روس مشکل حالات میں مدد کرتا ہے اور مشکل حالات میں اپنی ریلف ٹیموں اور اہلکاروں کو بھیجتا ہے۔ ہم لوگوں کو کھانا ، ادویات اور کپڑے جیسے ضروری سامان پہنچاتے ہیں۔ روس یہ سب کچھ بغیر کسی سیاسی فائدہ کے کرتا ہے