روس اور امریکا ترک سرحد کے قریب کرد عسکریت پسندوں کی کارروائیاں روکنے میں ناکام رہے ہیں،ترکی

56

استنبول ۔14اکتوبر (اے پی پی):ترکی کے وزیر خارجہ میولوت کاوسوگلو نے کہا ہے کہ روس اور امریکا شمالی شام میں ترک سرحد سے کرد عوام کے تحفظ کے یونٹس (وائی پی جی) کی کارروائیاں روکنے کے اپنے وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

چینی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیر خارجہ میولوت کاوسوگلو نے اپنے نکاراگوا کے ہم منصب کے ساتھ ایک پریس کانفرنس میں صحافیوں کو بتایا کہ روس اور امریکا بھی حالیہ حملوں کی ذمہ دار ہیں کیونکہ انہوں نے اپنے وعدوں پر عمل نہیں کیا ۔

انہوں نے کہا کہ ہم ان علاقوں سےعسکریت پسندوں کا صفایا کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ترکی پر حملوں کی امریکی مذمت غیر سنجیدہ تھی کیونکہ امریکا وائی پی جی کو اسلحہ دے رہا تھا جبکہ روس نے بھی اپنے وعدوں کو ابھی تک پورا نہیں کیا ۔