روس اور امریکا کے سکیورٹی حکام کی ٹیلی فونک گفتگو، سائبر سکیورٹی، یوکرائن کی صورت حال اور تارکین وطن کے بحران پر تبادلہ خیال

56

ماسکو ۔19نومبر (اے پی پی):روس کی سلامتی کونسل کے سیکرٹری نکولائی پاتروشیف اور امریکا کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے ٹیلی فون پر بات چیت کی اور یوکرین کی صورت حال اور تارکین وطن کے بحران پر تبادلہ خیال کیا۔

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق روس حکومت کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے صحافیوں کو بتایا کہدونوں رہنمائوں کے درمیان گزشتہ روز ہونے والی گفتگو میں سائبر سکیورٹی، یوکرین کی صورت حال اور تارکین وطن کے بحران جیسے اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

کریملن نے کہا ہے کہ یہ بات چیت روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور امریکی صدر جو بائیڈن کی آئندہ دنوں میں ہونے والی سربراہی ملاقات کی تیاریوں کا حصہ تھی۔ سربراہی ملاقات کی تاریخ کا ابھی اعلان نہیں کیا گیا۔