روس اور شمالی کو ریا کے ڈیجیٹل شعبے میں تعاون کے معاہدے پر دستخط

76

پیانگ یانگ ۔31اکتوبر (اے پی پی):روس اور شمالی کو ریا نے ڈیجیٹل شعبے میں تعاون کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں ۔کورین سنٹرل نیوز ایجنسی نےرپورٹ کیا کہ روسی وزارت ڈیجیٹل ترقی، مواصلات اور ماس میڈیا اور شمالی کوریا کی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجیز نے پیانگ یانگ میں ایک تعاون کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔

تقریب کے بعد ایک ورکنگ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں اس کے نفاذ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس کے علاوہ تقریب کے موقع پرروسی نائب وزیر برائے ڈیجیٹل ڈیولپمنٹ، کمیونیکیشنز اور ماس میڈیا آندرے زرینن نے شمالی کوریا کے آئی ٹی انڈسٹری کے وزیر جو یونگ ال سے ملاقات کی۔