26.6 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںروس اور چین کی باہمی تجارت میں 11 ماہ کے دوران سالانہ...

روس اور چین کی باہمی تجارت میں 11 ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر 26.7 فیصد اضافہ، حجم 218بلین ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا

- Advertisement -

بیجنگ۔7دسمبر (اے پی پی):روس اور چین کی باہمی تجارت میں 2023 کے پہلے گیارہ ماہ ( جنوری تا نومبر)کے دوران سالانہ بنیاد پر 26.7 فیصد اضافہ،218بلین ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔

روسی خبر رساں ادارےتاس نے چائنا کسٹمز کی جنرل ایڈمنسٹریشن کے اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا کہ دونوں ملکوں کے تجارت کے حجم میں رواں سال جنوری سے نومبر تک سالانہ بنیاد پر 26.7 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 218.17 بلین ڈالر کے تاریخی سطح تک پہنچ گیا ہے جو کہ 2023 کے لیے سرکاری طور پر لگائے گئے پیشگی تخمینوں سے بھی زیادہ ہے۔

- Advertisement -

اعدادوشمار کے مطابق 11 ماہ میں چین سے روس کو برآمدات 50.2 فیصد بڑھ کر تقریباً 100.33 بلین ڈالر تک پہنچ چکیں ،جبکہ روس سے چین کو اشیا اور خدمات کی برآمدات کا حجم 11.8 فیصد اضافے کے ساتھ 117.84 بلین ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=417559

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں