روس نواز باشندوں سے جھڑپوں میں یوکرینی فوجی ہلاک

198
نوشہرہ ، قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کے ماہر امراض قلب نے سٹینوز والو کی شکایت کے ساتھ کامیاب کارڈیو آپریشن کردیا

روس نواز باشندوں سے جھڑپوں میں یوکرینی فوجی ہلاک
کیف ۔ 25 اپریل (اے پی پی) یوکرین کے فوجیوں اور روس نواز باشندوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں ایک فوجی ہلاک ہو گیا ہے۔ یوکرینی میڈیا کے مطابق یوکرائن کے مشرقی شہر آودیویکا میں یوکرینی فوجیوں اور روس نواز باشندوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں کے دوران مسلسل دہماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ یوکرینی فوجیوں اور روس نواز باشندوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں کے نتیجہ میں ایک یوکرینی فوجی ہلاک ہوگیا ۔ واضح رہے کہ یوکرین میں گزشتہ دو سال سے جاری بحران کے باوجود فائر بندی کا اعلان کیا گیا تھا۔ تاہم آودیویکا میں فائر بندی کے باوجود جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔