35.5 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںروس نیٹو کے مقابلے کے لیے مزید تین ڈویژن فوج تیار کرے...

روس نیٹو کے مقابلے کے لیے مزید تین ڈویژن فوج تیار کرے گا

- Advertisement -

ماسکو ۔ 5 مئی (اے پی پی) روس نٹیو کی بڑھتی ہوئی طاقت کا مقابلہ کرنے کے لیے فوج کے نئے 3 ڈویژن قائم کرے گا۔روس کے وزیر دفاع سرگئی شویگو نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کا ملک نیٹو کی بڑھتی ہوئی طاقت کا مقابلہ کرنے کے لیے فوج کے 3 نئے ڈویژن قائم کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ فوج کے نئے ڈویژن رواں سال کے اختتام تک قائم کردیئے جائیں گے۔روسی وزیر دفاع نے کہا کہ فوج کے مذکورہ ڈویژنوں کو ملک کی مغربی اور جنوبی سرحدوں پر تعینات کیا جائے گا۔ سرگئی شویگو نے کہا کہ روس نیٹو کی طاقت میں روز افزوں اضافے کو دیکھتے ہوئے اپنے دفاع کے لیے دیگر اقدامات بھی انجام دے رہا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=3569

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں