ماسکو۔6مارچ (اے پی پی):روس نے الیگزینڈر دارشیف کو امریکا میں سفیر مقرر کر دیا ہے، وہ روسی وزارت خارجہ کے شمالی بحر اوقیانوس کے شعبے کے ڈائریکٹر کے طورپر کام کر رہے تھے۔ تاس کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے الیگزینڈر دارشیف کی بطور سفیر تعیناتی کے حکم نامے پر دستخط کر دیئے ہیں۔
حکم نامے کے مطابق الیگزینڈر دارشیف کو روسی فیڈریشن کا غیر معمولی سفیر اور ریاستہائے متحدہ امریکا میں روسی فیڈریشن کا مستقل مبصر اور واشنگٹن میں امریکی ریاستوں کی تنظیم میں مستقل مبصر مقرر کیا گیا ہے۔
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے مطابق روس اور امریکا کے سفیروں کی فوری تقرری کو یقینی بنانے کا معاہدہ 18 فروری کو سعودی عرب میں ہونے والے روس امریکا مذاکرات میں طے پایا تھا۔ امریکا میں روس کے سابق ایلچی اناتولی انتونوف نے واشنگٹن میں اپنی تعیناتی کی مدت اکتوبر 2024 میں مکمل کر لی تھی۔