23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومتجارتی خبریںروشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعہ سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زرکاحجم 9.768ارب...

روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعہ سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زرکاحجم 9.768ارب ڈالرزسے تجاوزکرگیا

- Advertisement -

اسلام آباد۔9اپریل (اے پی پی):روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعہ سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر کاحجم 9.768ارب ڈالرزسے تجاوزکرگیا۔سٹیٹ بینک کے مطابق ستمبر2020کے بعد سے لے کراب تک روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعہ سمندر پار پاکستانیوں نے مجموعی طور پر 9.768ارب ڈالرکی ترسیلات زر بھجوائی ہیں۔

ماہ فروری میں ان اکائونٹس کے ذریعہ سمندر پار پاکستانیوں نے 204ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیاہے۔سٹیٹ بینک کے مطابق سمندر پار پاکستانیوں نے روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعہ مجموعی طورپر1.338ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کی ہے۔ سمند ر پار پاکستانیوں نے نیا پاکستان سرٹیفکیٹس میں 459ملین ڈالر،نیاپاکستان اسلامی سرٹیفکیٹس میں 860ملین ڈالراورسٹاک ایکسچینج میں 59ملین ڈالرکی سرمایہ کاری کی۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=580046

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں