- Advertisement -
لندن ۔ 27 جون (اے پی پی) انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ” ایمنسٹی انٹرنیشنل “ نےمیانمار میں روہنگیا مسلمانوں پر فوج کی طرف سے ڈھائے گئے مظالم بارے ایک تازہ رپورٹ جاری کی ہے جس میں پر تشدد کارروائیوں میں ملوث کم از کم 13 سینئر فوجی اہلکاروں کے نام جاری کیے گئے ہیں، تنظیم نے ان اہلکاروں کے خلاف انسانیت کے خلاف جرائم کا مقدمہ دائر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق انسانی حقوق کی اس تنظیم کا مطالبہ ہے کہ متعلقہ فوجی اہلکاروں کے خلاف انسانیت کے خلاف جرائم کے تحت کارروائی کی جائے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=104093
- Advertisement -