- Advertisement -
اقوام متحدہ ۔ 17 اکتوبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے15میں سے9 ارکان نے میانمار کی فوج کے خلاف روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کے الزامات پر مبنی رپورٹ کو زیر بحث لانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان اراکین میں برطانیہ، فرانس اور امریکا کے علاوہ6 دیگر ممالک شامل ہیں۔ اقوام متحدہ کے خصوصی ماہرین نے روہنگیا مسلم اقلیت پر میانمار کی فوج کے مظالم کی تفتیش مکمل کر کے ایک رپورٹ رواں برس اگست میں جاری کی تھی۔ سفارتکاروں کے مطابق یہ قرارداد روس اور چین ویٹو کر سکتے ہیں۔ دوسری جانب میانمار نے اس کی تردید کر رکھی ہے کہ روہنگیا اقلیت کے خلاف ا±س کی فوج نے نسل کشی یا دیگر مظالم کا ارتکاب کیا ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=117960
- Advertisement -