رچرڈ گیسکٹ کو یورپین اوپن ٹینس مینز سنگلز کے ابتدائی رائونڈ میں اپ سیٹ شکست کا سامنا

154

برسلز۔18اکتوبر (اے پی پی): فرانس کے نامور ٹینس سٹار رچرڈ گیسکٹ یورپین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے ۔

جرمنی کے 28 سالہ ٹینس کھلاڑی میکسیمیلین مارٹرر نے مینز سنگلز مقابلوں کے پہلے رائونڈ میں فرانسیسی کھلاڑی رچرڈ گیسکٹ کو اپ سیٹ شکست دے کر نہ صرف ایونٹ سے باہر کر دیا بلکہ دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

اے ٹی پی کے زیر اہتمام یورپین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ بیلجیئم کے شہر اینٹورپ میں جاری ہے۔ مردوں کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں جرمنی کے میکسیمیلین مارٹرر نے مینز سنگلز مقابلوں کے پہلے رائونڈ میں عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف فرانسیسی کھلاڑی رچرڈ گیسکٹ کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 3-6 سے شکست دے کر دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔