23.8 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومقومی خبریںرکن قومی اسمبلی سحر کامران کا اعزاز، روس کے سفیر نے پاک۔...

رکن قومی اسمبلی سحر کامران کا اعزاز، روس کے سفیر نے پاک۔ روس تعلقات کے فروغ میں کردار پر توصیفی شیلڈ پیش کی

- Advertisement -

اسلام آباد۔10اپریل (اے پی پی):پاکستان میں روس کے سفیر البرٹ پی خوریو نے رکن قومی اسمبلی سحر کامران کو پاکستان ۔روس تعلقات کو مضبوط بنانے میں ان کی خدمات کے اعتراف میں تعریفی یادگاری شیلڈ پیش کی ہے۔ اس سلسلے میں یہاں روسی فیڈریشن کے سفارتخانہ میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔روس حکام کے ساتھ سحر کامران کے گہرے تعلقات نے دو طرفہ روابط کو تقویت بخشی ہے جس کی عکاسی سوچی فورم، نووسیبرسک میں ایس سی او اور برکس ویمن کانگریس، سینٹ پیٹرزبرگ میں یوریشین ویمن فورم، ماسکو نیوکلیئر کانفرنس، اور کازان فورم جیسے اہم فورمز میں ان کے کلیدی کردار سے ہوتی ہے۔

ماضی میں سحر کامران کو 2018 میں روسی وزارت خارجہ کی جانب سے دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے لئے ان کی کاوشوں کا اعتراف کرتے ہوئے رشین فیڈریشن "ایوارڈ آف کوآپریشن”سے بھی نوازا گیا تھا ۔سحر کامران 2012 سے 2018 تک سینیٹر کے عہدے پر فائز رہیں۔ایم این اے سحر کامران مخیرانہ سرگرمیوں، تعلیم، سماجی کاموں اور پاکستان سعودی تعلقات کو فروغ دینے میں اپنی خدمات کے لئے معروف ہیں ۔ ان کی ان خدمات کے اعتراف میں انہیں پاکستان کے قومی اعزاز "تمغہ امتیاز”سے بھی نوازا گیا ہے۔

- Advertisement -

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سینئر رہنما سحر کامران سینٹر فار پاکستان اینڈ گلف سٹڈیز کی سرپرست اعلیٰ بھی ہیں۔ انہوں نے "شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز السعود کی بصیرت”سمیت متعدد تصانیف تخلیق کی ہیں جبکہ "پاکستان اور خلیجی تعلقات”، "پاک سعودی تعلقات” اور "پاکستان اور روس کے تعلقات”پر ان کے تحقیقی مقالہ جات بھی شائع ہو چکے ہیں۔ ان کے مضامین، تحقیقی مقالے، کالم اور آرا پر مبنی تحاریر اکثر قومی اور بین الاقوامی اخبارات اور جرائد میں شائع ہوتی ہیں۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=580275

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں