رکن قومی اسمبلی سردار اختر جان مینگل کے والد سردار عطا اللہ مینگل انتقال کرگئے

103

کوئٹہ۔2ستمبر (اے پی پی):بلوچستان نیشنل پارٹی کے سرپرست اعلی رکن قومی اسمبلی سردار اختر جان مینگل کے والد بلوچستان کے پہلے وزیر اعلی سردار عطا اللہ مینگل جمعرات کو کراچی کے مقامی ہسپتال میں انتقال کرگئے، بی این پی کے رکن بلوچستان اسمبلی ثنا اللہ بلوچ کے مطابق بلوچستان کے پہلے وزیر اعلی سردار عطا اللہ مینگل 93 برس کی عمر میں کراچی کے نجی اسپتال میں انتقال کرگئے۔

سردار عطا اللہ مینگل بلوچستان کے سینئر سیاستدان تھے۔جو ایک ہفتے سے مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے۔سردار عطا اللہ مینگل کی تدفین 3ستمبر بروز جمعہ ان کے آبائی علاقے وڈھ ضلع خضدار میں کی جائے گی۔