22.1 C
Islamabad
بدھ, اپریل 23, 2025
ہومعلاقائی خبریںرکن قومی اسمبلی شیخ آفتاب احمد نے حسن ابدال میں تین کروڑ...

رکن قومی اسمبلی شیخ آفتاب احمد نے حسن ابدال میں تین کروڑ پچیس لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر و بحالی سڑک ،سیوریج پھاٹک تا عربی روڈ حسن ابدال کا افتتاح کر دیا

- Advertisement -

حسن ابدال 22 اپریل (اے پی پی):ممبر جو ڈیشل کمیشن آف پاکستا ن ،رکن قومی اسمبلی شیخ آفتاب احمد تحصیل حسن ابدال میں سوئی گیس ،بجلی،پینے کے صاف پانی کی فراہمی،سڑکوں ،گلیوں،نالیوں اور دیگر ترقیاتی کام کراکر اسے ناصر ف اٹک بلکہ پاکستان کی مثالی تحصیل بنا یاجائے گا ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے حسن ابدال شہر میں سابق سٹی صدر مسلم لیگ(ن) شیخ اشتیاق علی صدیقی مرحوم کی رہائشگاہ کے قریب محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کیمونٹی ڈویلپمنٹ اٹک کی زیر نگرانی تین کروڑ پچیس لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر و بحالی سڑک ،سیوریج پھاٹک تا عربی روڈ حسن ابدال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے تختی کی نقاب کشائی بھی کی ۔

تقریب سے سابق ممبران پنجاب اسمبلی سر دار افتخار احمد خان المعروف مٹھو خان،شاویز خان، سابق ناظم یونین کو نسل حاجی رفاقت خان،سٹی صدر حسن ابدال چوہدری اشفاق ،شیخ ریاض احمد صدیقی،چوہدری رضوان،تحصیل جنرل سیکرٹری ملک عابد شہزاداور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پرسابق چیئرمین خدمت کمیٹی شیخ حامد محمود، ضلعی صدر مسلم لیگ(ن)محمدسلیم شہزاد،ضلعی سینئر نائب صد رمیرنوید،ضلعی نائب صدر حاجی محمد یعقوب خان، سابق ضلعی صدر معروف قانون دان میاں حبیب الرحمان ایڈووکیٹ،ضلعی رہنمامسلم لیگ(ن) طلال بٹ،شیخ حامد قدوس ،معروف سیاسی شخصیات وقاراحمد اعوان۔

- Advertisement -

سابق وائس چیئرمین یونین کونسل بہادر خان حضرو ملک محمد نعیم،محمدبشیر واپڈا، اشتیاق احمد ،محبوب خان ،ملک علی عارف،شیخ عواد،صفدر حمز ہ انور بٹ،قاضی فاروق،داود خان،کامران صراف،شیخ بابر،تیمور ساجدخان،طارق علی اعوان،رضوان جانو کے علاوہ علاقہ بھر سے مسلم لیگ(ن) کے رہنمائوں ،کا رکنان اورمعززین علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی ۔

شیخ آفتاب احمد نے کہاکہ حسن ابدال شہر کی کوئی گلی کچی نہیں رہے گی، کوئی سیوریج بغیر چھت کے اور بجلی کی کوئی تار لٹکتی نظر نہیں آئے گی،حسن ابدال شہر اور تحصیل کے تمام دیہات میں بھی ترقیاتی کاموں کا آغاز کر دیا گیا ہے ،بھیڈیاں کی سڑک ستر فیصد مکمل ہو چکی ہے اور تین ماہ میں مکمل کر لی جائے گی ،اسی طرح برہان ،کوہلیہ ،پوڑ میانہ کی سڑکوں کا کام بھی آخری مراحل میں ہے،غرشین کی سڑکوں کے لیے ڈیڑھ کروڑ روپے محکمہ کے حوالے کر دیا گیا ہے،اس کا م کی نگرانی سابق نا ظم حاجی رفاقت خان کریں گے ،برہان چوکی سے لے کر آگے تک سڑک بھی جلد مکمل کر لی جائے گی،اگلے چار سال کے بعد حسن ابدال تحصیل مثالی تحصیل ہوگی ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=586051

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں