14.4 C
Islamabad
منگل, مارچ 4, 2025
ہومعلاقائی خبریںرکن پنجاب اسمبلی چوہدری علی آصف بگا کی صحافی ارشد محمود کے...

رکن پنجاب اسمبلی چوہدری علی آصف بگا کی صحافی ارشد محمود کے بھائی کی وفات پرا ظہار تعزیت

- Advertisement -

سرگودھا۔ 04 مارچ (اے پی پی):اپنے پیاروں کی موت کا دُکھ وہی سمجھ سکتا ہے جس کا کوئی پیارا دنیا سے چلا جاتا ہے مگر یہ قانون قدرت ہے کہ جو دنیا میں آیا ہے اس نے جانا ہے۔ ان خیالات کا اظہار رکن پنجاب اسمبلی چوہدری علی آصف بگا نے پریس کلب آمد پر صحافی اور ممبر پریس کلب ارشد محمود ارشی کے بھائی کی وفات پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ بھائی کی وفات یقینا بڑا المیہ ہوتی ہے، جس پر صبر اور ہمت کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس موقع پر صدر پریس کلب عبدالحنان چوہدری‘ سابق صدر مہر آصف حنیف‘ فنانس سیکرٹری جاوید گجر‘ ممبر مجلس عاملہ مجاہد بخاری‘ ذوالفقار ہاشمی‘ صلاح الدین ندیم‘ شفیق خان‘ تصور حسین ملیانہ‘ رانا محمد اشرف‘ قمر جاوید‘ رانا افضل حنیف‘ فرحت عباس شاہ‘ محمد سلیمان معظم اور دیگر ممبران بھی موجود تھے اس موقع پر ارشد محمود ارشی کے بھائی محمد اکرام شہزاد کی روح کے ایصالِ ثواب کیلئے دُعاء بھی کی گئی۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=568519

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں