ریئر ایڈمرل عدنان خالق نے کمانڈر لاجسٹک پاکستان نیوی کا منصب سنبھال لیا

70
APP100-26 KARACHI: November 26 - Rear Admiral Imran Ahmed handing over command scroll to Rear Admiral Adnan Khaliq during the Change of Command ceremony of Pakistan Navy Commander Logistics held at PN Dockyard. APP

اسلام آباد ۔ 26 نومبر(اے پی پی) ریئر ایڈمرل عدنان خالق نے کمانڈر لاجسٹک پاکستان نیوی کا منصب سنبھال لیا۔ تبدیلی کمانڈ کی اےک پر وقار تقر یب پاکستان نیوی ڈاکیارڈ میں منعقد ہوئی۔ قبل ازیں رئیر ایڈمرل عمران احمد کمانڈر لاجسٹک کے فرائض سر انجام دے رہے تھے۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق رئیر ایڈمرل عدنان خالق اب پاکستان نیوی کے کمانڈر لاجسٹک کی حیثیت سے تمام یونٹس، جہازوں ، اسٹیبلشمنٹس کی لاجسٹک سپورٹ اور مرمت و مینٹیننس کی سہولیات کے انچارج ہونگے۔ نئے مقرر کردہ کمانڈر لاجسٹک کو تبد یلی کمانڈ کی تقریب کے دوران گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا