ریاض ایئر کی پروازوں کا سلسلہ 2030 تک یورپ کے بڑے شہروں تک پھیلا دیا جائے گا،سعودی حکام

168

ریاض۔22جون (اے پی پی):سعودی عرب کی نئی ایئرلائن ریاض ایئر کے حکام نے کہا ہے کہ 2030 تک ایئرلائن کی پروازوں کا سلسلہ یورپ کے بڑے شہروں تک پھیلا دیا جائے گا۔عرب نیوز کے مطابق پیرس ایئر شو کے موقع پر ریاض ایئر کے سی ای او ٹونی ڈگلس نے بتایا کہ 2030 تک 100 سے زیادہ مقامات تک ہوائی سفر کی خدمات فراہم کرنے کا ہدف ہے ، اس سے دارالحکومت ریاض کا فضائی رابطہ یورپ کے بڑے شہروں سے قائم ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایئر لائن ایک مکمل سروس کیریئر ہوگی جو ڈیجیٹلائزیشن کی موجودہ ڈیوائسز کے ساتھ مہمانوں کی خدمات پر توجہ مرکوز کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ دنیا کی حقیقی ڈیجیٹل ائیرلائن ہوگی جس میں اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ جس طرح سے لوگ عام طور پر موبائل فون یا ڈیجیٹل ڈیوائس کے ذریعے زندگی میں بہت سی چیزوں کے ساتھ جڑے رہتے ہیں اس طرح وہ ریاض ایئر کے ساتھ رہیں گے۔