23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںریاض میٹرو کے پہلے مرحلے کا آغاز 27 نومبر سے ہو گا

ریاض میٹرو کے پہلے مرحلے کا آغاز 27 نومبر سے ہو گا

- Advertisement -

ریاض۔23نومبر (اے پی پی):سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں میٹرو سروس کا جزوی آغاز 27 نومبر کو کیا جا ئے گاپہلے مرحلے میں تین روٹس کے لیے سروس شروع کی جائے گی۔

الاقتصادیہ کے مطابقریاض میں شروع کئے جانے والے پہلے مرحلے میں العروبہ سے البطحا اور کنگ خالد ایئرپورٹ سے رنگ روڈ عبدالرحمان بن عوف اور شیخ حسن بن حسین تک ہو گا جو مکمل گنجائش کے ساتھ 27 نومبر سے شروع ہو گی۔میٹرو سروس کا دوسرا مرحلہ جس کا آغاز دسمبر کے وسط میں کیا جائے گا۔ یہ روٹ شاہ عبداللہ روڈ سے شاہ عبدالعزیز سٹی تک مسافروس کو سفر کی سہولت فراہم کرے گا۔

- Advertisement -

کرایوں کے حوالے سے ذرائع کا کہنا تھا کہ اس بارے میں اعلان چند روز میں کیا جائے گا۔انتظامیہ کی کوشش ہے کہ کرایوں کو بہت حد تک مناسب رکھا جائے۔ زیادہ سے زیادہ تعداد میں مسافروں کو سہولت فراہم کی جائے تاکہ سڑکوں پر ٹریفک ازدحام کی کیفیت کو بھی کافی حد تک کنٹرول کیا جا سکے۔واضح رہے کہ اپریل 2012 میں سعودی کابینہ نے ریاض میں ٹریفک کے رش کوکنٹرول کرنے کے لیے میٹرو منصوبے کی منظوری دی تھی جس کے بعد منصوبے پر کام شروع کردیا گیا تھا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=528294

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں