22.1 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںریاض کےشاہ خالد ایئرپورٹ سے 11 ماہ میں دو کروڑ 90 لاکھ...

ریاض کےشاہ خالد ایئرپورٹ سے 11 ماہ میں دو کروڑ 90 لاکھ مسافروں کو سفری خدمات فراہم

- Advertisement -

ریاض ۔6دسمبر (اے پی پی):سعودی دارالحکومت ریاض کےشاہ خالد بین الاقوامی ایئرپورٹ سے 11 ماہ میں 2کروڑ90لاکھ مسافروں سفری خدمات فراہم کی ہیں۔سعودی اخبار نے مطارات الریاض کمپنی کے اعدادوشمار کے حوالے سے بتایا کہ سال رواں کے شروع سے نومبر کے آخر تک کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے سفر کرنے والوں کی تعداد 29 ملین کی حد عبور کر گئی۔ 2019 کے دوران یہاں سے 28.5 ملین افراد نے سفر کیا تھا۔

مطارات الریاض کمپنی نے ایئرپورٹ پر امیگریشن کارروائی کرنے والے پاسپورٹ کاؤنٹرز کے رقبے میں توسیع کا منصوبہ مکمل کرلیا ہے جس کے مطابق دونوں ٹریولنگ ہالز میں سے ہرایک کا رقبہ 255 مربع میٹر سے بڑھ کر 575 مربع میٹر ہوگیا ۔ ہال نمبر 3 میں امیگریشن کاؤنٹرز کی تعداد 24 سے بڑھ کر 32 اور ہال نمبر چار میں 24 سے بڑھ کر29 ہوگئی۔ نومبر کے دوران ٹرانزٹ کے مسافروں کو ہال نمبر 3، 4اور 5آنے جانے کے لیے بس سروس مہیا کی گئی۔

- Advertisement -

بین الاقوامی پروازوں کے مسافروں اور داخلی پروازوں کے مسافروں کو مختلف مسافر ہالز تک پہنچنے کے لیے مفت بس سروس فراہم کی جارہی ہے۔ سفری کارروائی میں بھی سہولت کے تحت مسافروں کو قطاروں میں نہیں کھڑا ہونا پڑتا بلکہ بورڈنگ پاس اور لگیج کی کارروائی متحرک اور سپیشل مشینوں کے ذریعے انجام دی جا رہی ہے۔ ایئرپورٹ کے اندر تجرباتی طور پر 360 بیگیج سسٹم متعارف کرایا ہے جس مصنوعی ذہانت کا استعمال کیا گیا ہے۔ کمپنی نے نومبر میں ایئر پورٹ کے ویٹنگ ہالز کی تعداد 8 کردی جبکہ قہوہ خانوں اور ریستورانوں کی تعداد 30 سے بڑھ گئی ہے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=417158

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں