سرگودھا ۔ 03 جولائی (اے پی پی):ڈسٹرکٹ ایمرجنسی سروسز ریسکیو 1122 سرگودھا نے کہا کہ 213 جوان آج سات محرم الحرام کی ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی سروسز ریسکیو 1122 محرم الحرام کی مجالس اور جلوسوں پر فوُل پروف ایمرجنسی کور دے رہی ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے محرم الحرام کے انتظامات کے حوالے سے اجلاس میں کیا۔ ڈاکٹر مظہر شاہ نے کہا کہ ریسکیو سروسز کے یہ نوجوان جہاں پر ضلع بھر میں ہونے والی مختلف مجالس کو ایمرجنسی کور دے رہے ہیں ،وہاں پرعزادران کو ابتدائی طبی امداد بھی دے رہے ہیں۔
ان ریسکیورز کے ساتھ ساتھ ریسکیو 1122 سروس سرگودھا کے رضا کاران بھی سرگودھا کے عزاداران کو ابتدائی طبی امداد فراہم کر رہے ہیں۔ تمام مجالس میں ایمبولینس، موٹر سائیکل سکوارڈ اور ریسکیو 1122 کے جوان الرلٹ ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں اور 10 محرم الحرام تک اپنی ڈیوٹی انجام دیتے رہیں گے۔