ریسکیو 1122 فیصل آباد نے عید الاضحیٰ کے ایام میں 1526 افراد کو ریسکیو کیا

15
Rescue 1122 Multan
Rescue 1122 Multan

فیصل آباد ۔ 10 جون (اے پی پی):ریسکیو 1122 فیصل آباد نے عید الاضحیٰ کے ایام میں 1526 افراد کو ریسکیو کیا۔ ترجمان زاہد لطیف نے اے پی پی کو بتایا کہ عید الاضحیٰ کے ایام میں ریسکیو 1122 سٹاف ہائی الرٹ رہا۔

700 سے زائد سٹاف ممبرز نے ضلع فیصل آباد بشمول تحصیل سمندری، جڑانوالا، تاندلیانوالا اور چک جھمرہ میں 41 ریسکیو پوائنٹس پر ڈیوٹی سرانجام دی۔عید کے تینوں ایام کے دوران روڈ ٹریفک ایکسیڈنٹ کے 363 واقعات پیش آئے۔ میڈیکل ایمرجنسی کی 863 اور آگ لگنے کی 34 ایمرجنسی کالز موصول ہوئیں۔

گزشتہ تین دنوں کے دوران مختلف ایمرجنسیز میں 1526 افراد کو ریسکیو کیا گیا۔ روڈ ٹریفک ایکسیڈنٹ کے دوران 04 افراد موقع پر جان کی بازی ہار گئے۔ انسانی خدمت کے ساتھ ساتھ 13 ایمرجنسی کالز پر جانوروں کو بھی ریسکیو کیا گیا۔