- Advertisement -
مانسہرہ ۔ 12 جولائی (اے پی پی):ریسکیو 1122 مانسہرہ کی جانب سے پاکستان تمباکو کمپنی کے عملہ کیلئے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔
ترجمان ریسکیو 1122 مانسہرہ کے مطابق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مانسہرہ فہد علی مسعود کی زیرنگرانی ریسکیو 1122 کے ٹریننگ ونگ ٹیم کے انچارج حماد ملک نے بفہ دوراہا میں پاکستان تمباکو کمپنی کے عملے کے لئے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔تربیتی ورکشاپ میں سی پی آر، سانس کی نالی میں کوئی چیز پھنس جانا، خون بہنے اور فریکچر کی صورت میں بہتر طریقے سے ہسپتال منتقل کرنا اور آگ لگنے کی صورت میں بچاؤ کے مختلف پیشہ ورانہ طریقوں کے حوالے سے لوگوں کو تربیت فراہم کی گئی۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=484081
- Advertisement -