ملتان۔ 12 جنوری (اے پی پی):ریسکیو 1122 نےگزشتہ 24 گھنٹوں میں 262 میں 243لوگوں کو ریسکیو کیا۔ریسکیوترجمان کے مطابق ان ایمرجنسیز میں ملتان شہر میں 250جبکہ 06 شجاع آباد میں اور 06 ایمرجنسیز جلالپورپیروالہ میں پیش آئیں جن میں ٹریفک حادثات کی تعداد 52ہے ، 50حادثات ملتان میں جبکہ 02 حادثہ شجاع آباد میں پیش آئے ۔
گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ریسکیو 1122 ملتان میں 176 میڈیکل کی ایمرجنسیز میں مریضوں کو شہر کے مختلف ہسپتالوں میں شفٹ کیا گیا ، 167میڈیکل ایمرجنسیز ملتان میں پیش آئیں جب کہ04میڈیکل ایمرجنسیز شجاع آباد میں اور 05 میڈیکل کی ایمرجنسیز جلالپورپیر والہ میں ہوئیں۔
مجموعی طور پر 243لوگوں کو ریسکیو کیا گیا ، ملتان میں 231 افراد کو ریسکیو کیا گیا جبکہ 06 کوشجاع آباد میں اور 06 کو جلالپور پیر والا میں ریسکیو کیا گیا۔