23.8 C
Islamabad
منگل, مئی 6, 2025
ہومعلاقائی خبریںریسکیو 1122 ملتان کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری

ریسکیو 1122 ملتان کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری

- Advertisement -

ملتان۔ 05 مئی (اے پی پی):ریسکیو1122ملتان نے ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔جس کے مطابق ریسکیو 1122 ملتان نے اپریل میں 10756ایمرجنسیزپررسپانس کرکے 11ہزار141لوگوں کو ریسکیو کیا،ریسکیو1122ملتان کا اوسطاً رسپانس ٹائم 7 منٹ سے کم رہا۔ ریسکیو1122ملتان نے اپریل میں 2ہزار661 ٹریفک حادثات،221 آگ لگنے کے واقعات،294لڑائی جھگڑے (کرائم)کی ایمرجنسیز ،سات عما رات منہدم ہونے کی اور6487میڈیکل ایمر جنسیز جن میں دل کا دورہ،سانس کے مریض،گانئی کے مریض شامل ہیں کو ریلیف فراہم کیا گیا۔10ہزار756ا یمرجنسیز میں سے 4ہزار434 متاثرین کوہسپتالوں میں منتقل کیا گیا،6ہزار223کوموقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی جبکہ مختلف ایمرجنسیزمیں 497 متاثرین جانبرنہ ہوسکے اورموقع پر جاں بحق ہو گئے، 292مریضوں کو مزید علاج معالجہ کےلئے ڈاکٹروں کی ہدایات پر ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتالوں میں محفوظ طریقہ سے منتقل کیا گیا۔

ریسکیو 1122ملتان نے خدمت کی اعلی مثال پیش کرتے ہوئے 22 جانوروں کو بھی ریسکیو کیا اور طبی امداد فراہم کی۔ ریسکیو1122ملتان کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹرحسین میاں نے کہا ہے کہ ہماری ترجیح شہریوں کی بھلائی ہے اورجس کے لیے ضروری ہے کہ ہر ایمر جنسی کال پر بروقت رسپانس کریں اور شہریوں کو ریلیف فراہم کریں۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اپریل میں 47ہزار517کالزموصول ہوئیں،جن میں صرف 10ہزار756 ایمرجنسی کالز تھیں،اس لیے تمام شہری ذمہ داری کا ثبوت دیں اور صرف ایمر جنسی کی صورت میں ہی 1122ڈائل کریں اور غیرضروری طور پر ا یمر جنسی نمبرکو مصروف نہ رکھیں۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹرحسین میاں نے کہا ہے کہ ہماری اولین ترجیح ہے کہ لوگوں کو بروقت اور کوالٹی ایمرجنسی سروس فراہم کر یں،شہری ٹریفک قوانین پر لازمی عمل کریں اور تیزرفتاری سے بچیں اورموٹرسائیکل سوار ہیلمٹ کا لازمی استعمال کریں۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=592596

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں