ریسکیو 1122 نے سال2023 میں 114794متاثرین کو بروقت طبی امداد فراہم کی، ڈاکٹر کلیم اللہ

165

ملتان۔ 02 جنوری (اے پی پی):ریسکیو1122نے گزشتہ سال2023کے اعداد وشمار کے مطابق 108757ایمرجنسیزپرریسپانس کرکے114794متاثرین کوریسکیوکیا۔ریسکیو1122ملتان کا اوسطاً ریسپانس ٹائم7 منٹ سےکم رہا ریسکیو1122 ملتان نے سال2023 میں 27887ٹریفک حادثات،881آگ لگنے کے واقعات ، 3246لڑائی جھگڑے (کرائم)کی ایمرجنسیز63ڈوب جانے کی ایمرجنسی کے, 86عمارت منہدم ہونےاور63780میڈیکل ایمرجنسیز جن میں دل کا دورہ، سانس کے مریض، گانئی وغیرہ کے مریض شامل ہیں کوریلیف فراہم کیا۔

ان تمام114794ایمرجنسیز میں 51513 متا ثرین کوہسپتال میں منتقل کیا۔49958کوموقع پر ابتدائی طبی امداد دی گئی۔جبکہ تمام مختلف ایمرجنسیزمیں 4481 متاثرین جانبرنہ ہوسکےاورموقع پرہلاک پائے گئےاس کےعلاوہ 5413مریضوں کو بہترعلاج کے لئے ڈاکٹروں کی ہدایات پرایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتالوں میں محفوظ طریقہ سے منتقل کیا گیا

مزید ریسکیو 1122ملتان نے خدمت کی عالیٰ مثال پیش کرتے ہوئے 388جانور کو بھی ریسکیو کیا اور طبی امداد فراہم کی۔ریسکیو 1122 ملتان نے سال 2023 میں تحصیل جلالپور پیر والا میں دریائے ستلج میں آنے والے سیلاب کے دوران2924 افراد،302 جانورں کو سیلابی علاقوں سے نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔ سیلاب کی وجہ سے راستوں میں دشواری کے باعث 5920 مقامی افراد کو نقل وحمل کی سہولت بھی فراہم کی گئی۔ مزید سیلاب سےمتاثرہ افراد کے ضرروی سامان اشیآ خورد ونوش وغیرہ کو بھی محفوظ جگہ پرمنتقل کیا-

پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122ملتان کے ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ڈاکٹرکلیم اللہ نے کہا کہ ہماری ترجیح شہریوں کو بہترین سروس مہیا کرنا ہے اورجس کے لیے ضروری ہے کہ ہر ایمر جنسی کال پر بروقت ریسپانس کریں اور شہریوں کو ریلیف فراہم کریں۔دوسرا انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی ہے کہ سال 2023میں 441130کالزموصول ہوئیں جن میں صرف108757ایمر جنسی کالز تھیں اس لیے تمام شہری ذمہ داری کا ثبوت دیں اور صرف ایمرجنسی کی صورت میں ہی 1122ڈائل کریں اور غیرضروری طور پراس ا یمر جنسی نمبرکو مصروف نہ رکھیں۔