22.7 C
Islamabad
جمعہ, مئی 2, 2025
ہومعلاقائی خبریںریسکیو 1122 چارسدہ نے اپریل 2025 کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر...

ریسکیو 1122 چارسدہ نے اپریل 2025 کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی

- Advertisement -

پشاور۔ 01 مئی (اے پی پی):ریسکیو 1122 چارسدہ نے اپریل 2025 کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی. رپورٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد جواد خلیل کی سربراہی میں ریسکیو چارسدہ نے کل 402 مختلف نوعیت کے حادثات میں بروقت رسپانس کرتے ہوئے سروسز مہیا کیں. رپورٹ کے مطابق اپریل 2025 میں ریسکیو 1122 چارسدہ کنٹرول روم کو ٹوٹل 13960 کالز موصول ہوئی جس میں 402 ایمرجنسی کالز موصول ہونے کے علاوہ 4465 انفارمیشن کالز تھی۔ جبکہ 9093 غیر ضروری کالز (فیک کالز) ریسکیو کنٹرول روم کو موصول ہوئیں.

ریسکیو چارسدہ نے اپریل 2025 میں ٹوٹل 402 ایمرجنسیز پر ریسپانس کیا جس میں 281 میڈیکل ایمرجنسیز، 69 روڈ ٹریفک ایکسڈنٹ، 19 آگ لگنے کے واقعات، 09 لڑائی جھگڑے کے واقعات اور 23 ریکوری ایمرجنسیز شامل ہیں۔ اپریل 2025 میں پیشنٹ ریفرل سروسز کے ذریعے ٹوٹل 479 ایمرجنسیز پر بروقت ریسپانس کیا گیا۔ 263 ایمرجنسیز میں مریضوں کو ضلع چارسدہ کے مختلف ہسپتالوں سے ڈی ایچ کیو ہسپتال چارسدہ لایا گیا۔

- Advertisement -

اسکے علاوہ 216 ایمرجنسیز میں مریضوں کو مزید علاج کے لئے پشاور کے بڑے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ پیشنٹ ریفرل سروس کے ذریعے 485 مریضوں کو بروقت ریسکیو کیا گیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=590817

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں