ریسکیو1122 ٹریننگ ونگ مانسہرہ کی جانب سے بچوں کو ابتدائی طبی امداد، آگ سے بچاؤ اور سیفٹی کے حوالے تربیت کا انعقاد

ریسکیو1122

مانسہرہ ۔ 19 ستمبر (اے پی پی):ریسکیو1122 ٹریننگ ونگ مانسہرہ کی جانب سے کوہسار چلڈرن اکیڈمی کے بچوں کو ابتدائی طبی امداد، آگ سے بچاؤ اور سیفٹی کے حوالے سے 11 سٹیشن مانسہرہ میں 2 روزہ آگاہی تربیت دی گئی۔

ترجمان ریسکیو 1122 مانسہرہ کے مطابق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر حفیظ الرحمان کی خصوصی ہدایات پر ٹریننگ ونگ ٹیم نے آگاہی سیشن کے دوران کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں مریض یا زخمی کو ہسپتال پہنچانے سے پہلے فوری طبی امداد اور میڈیکل کی سہولیات فراہم کرنے کی تربیت دی۔اس دوران آگ لگنے کی صورت میں آگ کو کم کرنے اور اس پر قابو پانے کے حوالے سے بھی طریقے بتائے گئے ۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو 1122 مانسہرہ حفیظ الرحمان نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور ضلع بھر میں جاری آپریشنز، ایمرجنسیز اور ریسکیو 1122 کے رسپانس اور ریسکیو ٹریننگ سیشن کے بارے میں انہیں بریفنگ دی۔ جس پر ایم ڈی کوہسار چلڈرن اکیڈمی اور جملہ اساتذہ کی جانب سے ریسکیو1122 کے ٹریننگ ونگ ٹیم کا شکریہ ادا کیا گیا اور ریسکیو 1122 کی کارکردگی کو سراہا۔