ریلویز ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے پی ایس ڈی پی کے تحت ڈیڑھ کروڑ روپے جاری

79

اسلام آباد ۔ 4 اکتوبر (اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں ریلویز ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر اب تک ایک ارب 51 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں، حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے رواں مالی سال کے دوران 16 ارب روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے گوادر میں ریلوے کوریڈور کے لئے زمین کی خریداری کے لئے 16 کروڑ، سی پیک کے تحت ایم ایل ون کی اپ گریڈیشن کے لئے 36 کروڑ، ڈیزل الیکٹرک لوکوموٹوز کے لئے 20 کروڑ، 2010ء سیلاب سے متاثرہ املاک کی بحالی کے لئے 28 کروڑ 80 لاکھ، وزارت ریلوے میں پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کے لئے 72 لاکھ، خانیوال اور سکھر ریلوے اسٹیشنز کے لئے کنکریٹ سلیپر کے لئے 70 لاکھ، ریلوے سٹیشنز کی تزئین و آرائش اور اپ گریڈیشن کے لئے 10 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔