نوشہرو فیروز۔ 25 اپریل (اے پی پی):پڈعیدن ریلوے تھانہ کی حدود گمبٹ ریلوے سٹیشن کے بکنگ آفس میں ہونے والی ڈکیتی اور 1 لاکھ 13 ہزار روپے کیش لوٹنے کے واقعہ کا ڈراپ سین ہو گیا۔ مدعی سسٹنٹ سٹیشن ماسٹر وحید علی بھٹی اور پوائنٹس مین منظور سومرو ہی ملزم نکلے۔
ایس ایچ او ریلوے پولیس پڈعیدن سعید احمد راجپوت نے کارروائی کرتے ہوئے ڈاکہ کے ملزم اور جھوٹا ڈرامہ رچانے والے مدعی اسسٹنٹ سٹیشن ماسٹر وحید علی بھٹی اور پوائنٹس مین منظور سومرو کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے سرکاری لوٹی گئی رقم ایک لاکھ 13 ہزار 300 روپے برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیاہے۔
ملزم اسسٹنٹ سٹیشن ماسٹر نے خود سرکاری رقم اٹھا کر ڈکیتی کا ڈرامہ رچایا ، شریک ملزم پوائنٹس مین منظور سومرو نے گرفتاری کے بعد سچ اگل دیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=587750