ریو ڈی جنیرو ۔ 11 اگست (اے پی پی) ریو اولمپکس میں امریکا سب سے زیادہ تمغوں کے ساتھ بدستور برقرار ہے، امریکہ 11 طلائی، 11 چاندی اور 10 کانسی تمغوںکے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر براجمان ہے۔ چین دوسرے اور جاپان تیسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے جبکہ آسٹریلیا تیسرے سے چوتھے نمبر پر چلا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق برازیل میں سمر اولمپکس کے سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے اور امریکا گیارہ سونے، گیارہ چاندی اور دس کانسی کے تمغے جیت چکا ہے اور وہ مجموعی طور پر 32 میڈلز کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہے۔ چین بھی 10 طلائی تمغے حاصل کر چکا ہے اور وہ پوائٹنس ٹیبل پر مجموعی طور پر 23 تمغوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جبکہ جاپان 6 سونے، ایک چاندی اور گیارہ کانسی کے تمغے جیتے ہیں اس طرح وہ 18 میڈلز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے، آسٹریلیا مجموعی طور پر 12 میڈلز کے ساتھ چوتھے، ہنگری پانچ طلائی، ایک چاندی اور ایک کانسی کے تمغوں کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے، روس چار سونے، سات چاندی اور چار کانسی کے تمغوں کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے