ریکوڈیک معدنی ذخائر کی جدید بنیادوں پر کان کنی سے 60 سال کے دوران 60 ارب ڈالر کی آمدن حاصل کی جاسکتی ہے،اقتصادی تجزیہ کار

131
سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی

اسلام آباد ۔ 27 مارچ (اے پی پی) ریکوڈیک میں سونے اور تانبے کے دنیا کا پانچواں بڑا ذخیرہ موجود ہے۔ بلوچستان کے ضلع چاغی میں ریکوڈیک کے معدنیات کے ذخائر 5.9 ارب ٹن کے قریب ہیں جن میں تانبے کی شرح0.41 فیصد جبکہ 0.22 گرام فی ٹن سونا پایا جاتا ہے۔ دیگر قیمتی معدنیات اس کے علاوہ ہیں۔ اقتصادی تجزیہ کارذیشان حیدر نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ریکوڈیک کے ذخائر کی جدید بنیادوں پر کان کنی سے 60 سال کے دوران کم از کم 60 ارب ڈالر کی آمدنی حاصل کی جاسکتی ہے۔