34.4 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومعلاقائی خبریںزخمی اہلکاروں کو طبی اخراجات کی ادائیگی کیلئے مزید 32 لاکھ 50...

زخمی اہلکاروں کو طبی اخراجات کی ادائیگی کیلئے مزید 32 لاکھ 50 ہزار روپے کے فنڈز جاری

- Advertisement -

لاہور۔9فروری (اے پی پی):آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور دوران ڈیوٹی زخمی ہونے والے غازی اہلکاروں کے بہترین علاج معالجے کیلئے پرعزم،لاہور سمیت مختلف اضلاع کے زخمی اہلکاروں کو طبی اخراجات کی ادائیگی کیلئے مزید 32 لاکھ 50 ہزار روپے کے فنڈز جاری ۔

ترجمان کے مطابق زخمی کانسٹیبل محمد عاصم کو طبی اخراجات کیلئے 15 لاکھ روپے دیئے گئے ۔اسی طرح زخمی اے ایس آئی محمد مرشد اور کانسٹیبل عامر فاروق کو طبی اخراجات کیلئے 05 لاکھ، زخمی اے ایس آئی عبدالغفور اور کانسٹیبل محمد اشفاق کو طبی اخراجات کیلئے 03 لاکھ فی کس اور زخمی کانسٹیبل بلال ارشد کو طبی اخراجات کیلئے ڈیڑھ لاکھ روپے دیئے گئے۔

- Advertisement -

ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ افسران و اہلکار فرض کی راہ میں مختلف واقعات کے دوران زخمی ہوئے تھے ۔ ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر عمران ارشاد کی زیر صدارت کمپنسیشن ایوارڈ کمیٹی نے فنڈز اجرا کی منظوری دی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=557811

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں