20.5 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومزرعی خبریںزراعت میں جدت لانے کیلئے موجودہ اور نئے منصوبوں کو عملی جامہ...

زراعت میں جدت لانے کیلئے موجودہ اور نئے منصوبوں کو عملی جامہ پہنایا جائے ، وزیر زراعت کی متعلقہ حکام کو ہدایت

- Advertisement -

پشاور۔ 27 جنوری (اے پی پی):صوبائی وزیر زراعت خیبر پختونخوا کی زیر صدارت محکمہ زراعت کے تمام شعبہ جات کی کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں سیکرٹری زراعت عطاء الرحمن ، محکمہ زراعت کے تمام شعبہ جات کے ڈائریکٹر جنرلز اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ محکمہ زراعت کے پراجیکٹ ٹیلی فارمنگ سسٹم کے تحت ہیومن ریسورس مینجمنٹ سسٹم (ایچ آر ایم آئی ایس )اورایچ آر مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے محکمہ زراعت کے تمام شعبہ جات کے عملے کا ڈیٹا ڈیجیٹائزکرلیا گیا ہے جس کے ذریعے نہ صرف عملہ کا ڈیجیٹل ریکارڈ دستیاب ہوگا بلکہ ان کی کارکردگی کا مکمل جائزہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے کیا جائے گا اور جزا و سزا کا عمل نافذ کیا جائے گا تاکہ زمینداروں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں ، ایسٹس مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے صوبہ میں موجود تمام سرکاری وسائل کو ڈیجیٹائز کیا گیا ہے تاکہ سرکاری وسائل کے استعمال میں شفافیت لائی جا سکے اور ان کو صوبے کے عوام کی بہتری کیلیے استعمال کیا جا سکے۔

صوبائی وزیر زراعت نے پراجیکٹ ڈائریکٹر سید عقیل شاہ اور تمام ٹیم کی کاوشوں کو سراہا اور تمام ڈائریکٹر جنرلز کو جلد از جلد متعلقہ سسٹم کو زیر استعمال لانے کی تاکید کی ۔ وزیر زراعت نے تمام شعبہ جات کو ہدایت جاری کی کہ صوبے میں زراعت کی ترقی کے لیے شب و روز کوششیں کی جائیں اور زراعت میں جدت لانے کے لیے موجودہ اور نئے منصوبوں کو عملی جامہ پہنایا جائے ، اس کے علاوہ وزیر زراعت نے ایگریکلچر پالیسی اورکراپ زوننگ کے حوالے سے جلد از جلد سفارشات مرتب کرنے کی ہدایت کی ۔

- Advertisement -

اس سلسلے میں زرعی یونیورسٹی پشاور اور محکمہ زراعت کے تمام شعبہ جات کو ہدایت کی کہ ٓائندہ ہونے والے کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں پالیسی زوننگ اور ایکشن پلان مرتب کر کے فورم کے سامنے پیش کیا جائے۔ وزیر زراعت نے زرعی پیداوار میں اضافے کے لیے ٹھوس اقدامات کی ہدایت کی اور زمینداروں کو جدید ٹیکنالوجی خصوصا ًترقی دادہ اقسام کے تخم کی پیداوار کو زمینداروں کو فراہم کرنے پر زور دیا ۔ وزیر زراعت نے کھمبی (مشروم)کی کاشت اور زمینداروں میں اس کی آگاہی کے حوالے سے مجوزہ منصوبہ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=552347

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں