34.4 C
Islamabad
بدھ, اپریل 23, 2025
ہومزرعی خبریںزراعت کا شعبہ پاکستان کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت...

زراعت کا شعبہ پاکستان کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، کمشنر ساہیوال

- Advertisement -

ساہیوال۔ 25 جنوری (اے پی پی):کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے کسان کارڈ ، گرین ٹریکٹرز سکیم، ٹیوب ویلز کی سولرائزیشن اور زرعی آلات پر سبسڈی جیسی سکیمیں شروع کرکے زراعت کی ترقی کا ایک نیا باب شروع کیا ہے جس سے کسان خوشحال ہوگا اور ملک زرعی خود کفالت کی منزل حاصل کر سکے گا۔

انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کو ایک چھت تلے بیج، کھادوں اور زرعی ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے حکومت کی جانب سے ایگری مالز کی تعمیر پر بھی خطیر رقم خرچ کی جارہی ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے ان خیالات کا اظہار اپنے دفتر میں پاکستان کسان اتحاد کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا جس کی قیادت خالد کھوکھر کر رہے تھے۔ کمشنر شعیب اقبال سید نے کہا کہ زراعت کا شعبہ پاکستان کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اس لئے اس اہم شعبہ کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے وفد ارکان سے کاشتکاروں کو درپیش مشکلات بارے معلومات لیں اور انہیں فوری حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=551372

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں