21.6 C
Islamabad
جمعہ, مئی 2, 2025
ہومضلعی خبریںزرعی ٹیوب ویلز کی سولرائزیشن کیلئے کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی31 جنوری کو ہوگی،اسسٹنٹ...

زرعی ٹیوب ویلز کی سولرائزیشن کیلئے کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی31 جنوری کو ہوگی،اسسٹنٹ ڈائریکٹر سمبڑیال

- Advertisement -

سمبڑیال۔ 29 جنوری (اے پی پی):اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت سمبڑیال ڈاکٹر افتخار احمد وڑائچ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب زرعی ٹیوب ویلز کی سولرائزیشن کیلئے کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی31 جنوری کو ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت حکومت پنجاب کی طرف سے اعلان کردیا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی اسکیم کے تحت صوبہ پنجاب میں زرعی ٹیوب ویلز کی شمسی توانائی پر منتقلی کا پروگرام کی کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی 31 جنوری کو کردی جائے گی۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت 5 لاکھ30 ہزار ریکارڈ تعداد میں درخواستیں موصول ہوئی ہیں، پہلے مرحلے میں 8 ہزار زرعی ٹیوب ویلز کی شمسی توانائی پر منتقلی کی جائے گی اور قرعہ اندازی کی تاریخ 31 جنوری 2025 بروز جمعة المبارک کو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کمپیوٹرائز قرعہ اندازی کریں گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=553130

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں