20.5 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومزرعی خبریںزرعی پیداوار میں اضافہ کیلئے جدید ٹیکنالوجی اور بہترین کوالٹی کے بیجوں...

زرعی پیداوار میں اضافہ کیلئے جدید ٹیکنالوجی اور بہترین کوالٹی کے بیجوں کا استعمال انتہائی ضروری ہے، شہزاد علی ملک

- Advertisement -

اسلام آباد ۔28جون (اے پی پی):رائس ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ حکومت پنجاب کے چیئرمین شہزاد علی ملک نے کہا ہے کہ زرعی پیداوار میں اضافہ کیلئے جدید ٹیکنالوجی اور بہترین کوالٹی کے بیجوں کا استعمال انتہائی ضروری ہے جبکہ یہ کسانوں کو درپیش بڑے مسائل سے نمٹنے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔

بدھ کو یہاں ماموکانجن فیصل آباد سے شوکت علی آرائیں کی قیادت میں ترقی پسند کسانوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی زراعت کے لیے بے ترتیب بارشوں اور شدید موسمی عوامل جیسے بڑے چیلنجز کا باعث ہے۔ کلائمیٹ ماڈلنگ، ریموٹ سینسنگ اور کراپ سمولیشن ماڈل جیسی جدید ٹیکنالوجی کسانوں کو ان موسمی تبدیلیوں کے مطابق فیصلہ سازی میں مدد کرتی ہیں جن میں فصلوں کا انتخاب، بوائی کا نظام الاوقات اور پانی کے حوالے سے فیصلے شامل ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ملک میں سبز انقلاب لانے کے لیے جدید زرعی آلات اور جدید ٹیکنالوجی کی خریداری کے لیے کسانوں کو بلا سود قرضے فراہم کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ جدید زرعی ٹیکنالوجیز، زیادہ پیداوار والی اقسام، کاشتکاری کی جدید تکنیک اور بہتر آبپاشی نظام پیداواری صلاحیت کو بڑھا کر زیادہ پیداوار کے حصول میں مدد کرتی ہیں جس کے نتیجے میں زرعی پیداوار اور غذائی تحفظ میں اضافہ ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریموٹ سینسنگ، سیٹلائٹ امیجری اور ملٹی سپیکٹرل سینسرز سے لیس ڈرون پودوں کے تناو اور کیڑوں یا بیماریوں کی ابتدائی سٹیج پر نشاندہی میں مدد کرتے ہیں جس سے فصلوں کو ہونے والے نقصان کو روکنے اور کیڑے مار ادویات کے اندھا دھند استعمال کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ شہزاد علی ملک، ستارہ امتیاز نے کہا کہ پائیدار زرعی ترقی، غربت میں کمی اور غذائی تحفظ کے لیے ان ٹیکنالوجیز کو اپنانا ضروری ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=371617

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں