زرعی پیداوار میں اضافہ کیلئے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں113.9ارب روپے فراہم کئے گئے ،سٹیٹ بینک

57

اسلام آباد۔16جنوری (اے پی پی):زرعی پیداوار میں اضافہ کیلئے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران 113.9ارب روپے فراہم کئے گئے ہیں۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ مالی سال کے پہلے تین ماہ کے دوران اس مد میں 103.8ارب روپے فراہم کئے گئے تھے ۔ اس طرح گذشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران زرعی پیداوار کے فروغ کیلئے10.1ارب روپے زیادہ فراہم کئے گئے ہیں۔