20.5 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومزرعی خبریںزرعی یونیورسٹی ملتان میں"سبزیات کی کاشت کے لیے نمکین زمینی پانی کے...

زرعی یونیورسٹی ملتان میں”سبزیات کی کاشت کے لیے نمکین زمینی پانی کے مؤثر استعمال” کے موضوع پر فارمر فیلڈ ڈےکا انعقاد

- Advertisement -

ملتان۔ 02 مارچ (اے پی پی):زرعی یونیورسٹی ملتان میں”سبزیات کی کاشت کے لیے نمکین زمینی پانی کے مؤثر استعمال” کے موضوع پر فارمر فیلڈ ڈےکا انعقاد کیا گیا ،جس میں ماہرین زرعی تعلیم ،محققین اور کاشتکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر چیئرمین شعبہ زمینی اور ماحولیاتی سائنسز ، پروفیسر ڈاکٹر تنویر الحق نے شرکاء کو بتایا کہ غیر منظم آبپاشی کے طریقہ کار اور نکاسی آب کی کمی نے زمین میں نمکیات جمع ہونے کی شرح میں اضافہ کیا ہے۔

نہروں اور پانی کی تقسیم کے نیٹ ورک سے رسنے والا پانی اور نمکین پانی سے آبپاشی کا اضافی استعمال بھی نمکیات کی سطح میں اضافے کا باعث بنتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نہری پانی کی شدید کمی کی وجہ سے ز میندار اور کاشت کار ٹیوب ویل کا پانی استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔

- Advertisement -

تقریباً 80 فیصد کے قریب ٹیوب ویل کا پانی فصلات اگانے کیلئے غیر موزوں ہے اور غیر موزوں پانی کا استعمال بھی کلر اور تھور میں اضافے کا باعث بن رہا ہے۔ کلر والی زمینوں کی بحالی کیلئے غیر موزوں پانی کے مناسب طریقے سے استعمال کی اپنی اہمیت ہے-انہوں نے پراجیکٹ کے تحت کی جانے والی تحقیق کے نتائج سے بھی شرکاء کو آگاہ کیا۔ ڈاکٹر وزیر احمد نے کہا کہ نمکین پانی سے کاشتکاری کرنا کاشتکاروں، زمینداروں اور خود حکومت کے لیے بھی ایک موقع ہے۔

اگر اسے باضابطہ شکل دے دی جائے تو یہ ملک اور خاص طور پر غربت زدہ اور میٹھے پانی کی قلت کا شکار علاقوں میں فصلوں کی کاشت کا مؤثر ذریعہ بن سکتا ہے۔فیلڈ ڈے کے دوران نمکین زیرِ زمین پانی کے بطور آبی وسائل استعمال اور اس کے زرعی زمینوں کی صحت اور فصلوں پر ہونے والے نقصانات اور ممکنہ اصلاحی طریقوں کا تکنیکی جائزہ پیش کیا گیا-پروگرام کے اختتام پر کسان بھائیوں میں موسم گرما می سبزیوں کے بیج بھی تقسیم کیے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=567936

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں