29.4 C
Islamabad
بدھ, مئی 21, 2025
ہومعلاقائی خبریںزرعی یونیورسٹی پشاور کے اسکالر ڈاکٹر امتیاز خان نے پی ایچ ڈی...

زرعی یونیورسٹی پشاور کے اسکالر ڈاکٹر امتیاز خان نے پی ایچ ڈی کی تحقیق مکمل کر لی

- Advertisement -

پشاور۔ 15 مئی (اے پی پی):شعبہ پلانٹ پروٹیکشن، فیکلٹی آف کراپ پروٹیکشن سائنسز، زرعی یونیورسٹی پشاور کے سکالر ڈاکٹر امتیاز خان نے سپروائزر ڈاکٹر بشیر احمد کے زیرنگرانی پلانٹ پروٹیکشن میں پی ایچ ڈی مکمل کرلی۔ان کے مقالے کی توثیق ترکی اور جنوبی کوریا کے معروف سائنسدانوں نے کی۔

انہوں نے*”Genetic Diversity and Management of Sugarcane Leafhopper ‘Pyrilla Perpusilla’ Walker (Hemiptera: Lophoidae)”*کے عنوان سے اپنا تحقیقی مقالہ پیش کیا۔دفاعی سیمینار میں ڈاکٹر امتیاز خان نے شرکاء کی طرف سے کئے گئے سوالات کے جوابات دیکر کامیابی سے اپنے تحقیقی مقالے کا دفاع کیا اور انہیں پی ایچ ڈی ڈگری کے لئے اہل قرار دیا۔

- Advertisement -

اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ایمرئٹس ڈاکٹر جہان بخت، ڈین فیکلٹی آف کراپ پروٹیکشن سائنسز پروفیسر ڈاکٹر شاہ عالم خان نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح دفاعی سیمینار سے پہلے سکالر خود کو تحقیقی مقالے کے لئے تیار کرے۔انہوں نے تحقیقی سرگرمیوں میں مزید بہتری لانے کیلئے تجاویز پیش کرنے پر بھی زور دیا تاکہ عوام کی معیار زندگی کو بہتر بنایا جا سکے۔

سابق ڈین پروفیسر (ر) ڈاکٹر احمد الرحمن سلجوقی، چیئرمین شعبہ پلانٹ پروٹیکشن پروفیسر ڈاکٹر شاہد ستار، ڈائریکٹر کلائمیٹ چینج سائنسز پروفیسر ڈاکٹر ہمایون خان، ڈائریکٹر ایڈوانس سٹڈیز اینڈ ریسرچ پروفیسر ڈاکٹر محمد ساجد ، پروفیسر ڈاکٹر مقصود شاہ، ڈائریکٹر اوریک پروفیسر ڈاکٹر محمد عارف، پروفیسر ڈاکٹر محمد عظیم خان، چیئرمین شعبہ ویڈ سائنس اینڈ باٹنی ڈاکٹر محمد اعجاز سمت انتظامی آفسران، سکالرز اور طلباء نے شرکت کی۔

مقالے کے کامیاب دفاع پر شرکاء نے سپروائزر ڈاکٹر بشیر احمد اور سکالر ڈاکٹر امتیاز خان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان کی تحقیق پلانٹ پروٹیکشن میں سودمند ثابت ہوگا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=597226

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں