پشاور۔ 28 اپریل (اے پی پی):زرعی یونیورسٹی پشاور کے انسٹیٹیوٹ آف ڈیویلپمنٹ سٹڈیز کی سکالر ڈاکٹر مس منور جان نے سپروائزر سابق ڈین پروفیسر (ر) ڈاکٹر حمایت اللہ خان کے زیرنگرانی اکنامکس میں پی ایچ ڈی مکمل کرلی۔انہوں نے *” An Empirical Analysis of the Relationship Between Foreign Direct Investment Inflows and Economic Growth of Pakistan "* کے عنوان سے اپنا تحقیقی مقالہ پیش کیا۔ان کے تحقیقی مقالے کی توثیق ترکی اور پرتگال کے معروف پروفیسرز نے کی۔
دفاعی سیمینار میں ڈاکٹر مس منور جان نے شرکاء کی طرف سے کئے گئے سوالات کے جوابات دیکر کامیابی سے اپنے تحقیقی مقالے کا دفاع کیا۔اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف رورل سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر ظفراللہ خان مروت، چئیرمین پروفیسر ڈاکٹر غفار علی، ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ اف بزنس مینجمنٹ اینڈ کمپیوٹر سائنس ڈاکٹر محمد فیاض، ڈائریکٹر آمیر محمد خان کیمپس مردان ڈاکٹر محمد اسرار، ڈاکٹر مہتاب عالم، ڈاکٹر فدا محمد خان سمیت فیکلٹی ممبران اور سکالرز نے سپروائزر ڈاکٹر حمایت اللہ خان اور سکالر ڈاکٹر مس منور جان کو کامیاب دفاع پر مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ ڈاکٹر مس منور جان کی تحقیق سودمند ثابت ہوگی۔
ڈاکٹر منور جان نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میری کامیابی میرے والدین اور اساتذہ کرام کی کوششوں کا نتیجہ ہے جنہوں نے مجھے یہ شاندار کامیابی حاصل کرنے کے قابل بنایا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=588638