35.5 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 19, 2025
ہومقومی خبریںزرمبادلہ کے ذخائرمیں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر1.756ارب ڈالرکااضافہ ہوا،سٹیٹ...

زرمبادلہ کے ذخائرمیں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر1.756ارب ڈالرکااضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

- Advertisement -

اسلام آباد۔14اپریل (اے پی پی):زرمبادلہ کے ملکی ذخائرمیں جاری مالی سال کے آغازسے اب تک مجموعی طورپر1.756ارب ڈالرکااضافہ ہوا۔سٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ مالی سال کے اختتام پرزرمبادلہ کے ملکی ذخائرکاحجم 13.957ارب ڈالرریکارڈکیاگیا تھا جس میں ایس بی پی کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 9.390ارب ڈالر اوربینکوں کے پاس 4.607ارب ڈالرتھا۔

گزشتہ ہفتے کے اختتام پرزرمبادلہ کے ملکی ذخائرکاحجم 15.753ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جس میں سٹیٹ بینک کے ذخائر کاحجم 10.699ارب ڈالراوربینکوں کے پاس 5.053ارب ڈالرہے ۔ جاری مالی سال کے آغازسے اب تک سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرمیں مجموعی طورپر1.310ارب ڈالر اوربینکوں کے زرمبادلہ کے ذخائرمیں 446 ملین (44 کروڑ 60 لاکھ) ڈالرکااضافہ ہوا ہے ۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=581573

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں