23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومتجارتی خبریںزرمبادلہ کے ذخائر 620ملین ڈالر اضافہ کے بعد 16.62ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 620ملین ڈالر اضافہ کے بعد 16.62ارب ڈالرہوگئے

- Advertisement -

اسلام آباد۔5دسمبر (اے پی پی):ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 620ملین ڈالر اضافہ کے بعد 16.62ارب ڈالرہوگئے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق 29نومبر کوختم ہونے والے ہفتہ میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 12.03ارب ڈالرجبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 4.58ارب ڈالرہوگئے۔

گزشتہ ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 620ملین ڈالر کا اضافہ ہوا ۔29 نومبر 2024ء کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران سٹیٹ بینک کے ذخائر 620 ملین ڈالر کے اضافہ سے 12,038.3 ملین ڈالر ہو گئے۔ اس اضافہ کی بنیادی وجہ ایشیائی ترقیاتی بینک سے 500 ملین ڈالر کی وصولی ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=532606

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں